اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کی بالائی اور مغربی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں ، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل منگ کے روز اسلام آباد ، خیبر پختونخوا ،کشمیر ،گلگت بلتستان ، بالائی ،وسطی پنجاب اور شمال بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں ، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی ،جنوبی علاقوں میں گرم رہا ،تاہم خیبر پختونخوا ، کشمیر ، گلگت بلتستان اور بارکھان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بار ش ہوئی
Leave feedback about this