لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کی عبوری ضمانت سات اپریل تک منظور کرلی۔انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے داخل کرانے کی ہدایت کردی اور انہیں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیدیا، یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسد عمر کیخلاف لاہور کے تھانہ شادمان پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے گذشتہ روز عدالت نے اسد عمر کے پیش نہ ہونے پر درخواست ضمانت مسترد کی تھی۔
Leave feedback about this