اسلام آباد: امریکا کے صدر جوبائیڈن کا بے وقت کا مذاق جہاں خبروں کی زینت بنا وہیں انہیں تنقید کی زد میں بھی لے آیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک تقریب میں ریاست ٹینیسی کے شہر نیشول کے اسکول میں فائرنگ کے واقعے پر بات کرنے سے قبل صدر جوبائیڈن نے آئس کریم سے متعلق مذاق کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ میں اس تقریب میں اس لیے آیا ہوں کہ میں نے سنا ہے کہ یہاں چاکلیٹ چپ آئس کریم ہوگی۔ امریکی صدر نے کہا کہ میرے پاس فریج میں آئس کریم بھری پڑ ی ہیں، آپ کو لگ رہا ہے میں مذاق کررہاہوں، جی نہیں میں مذاق نہیں کررہا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس طرح کی گفتگو کرنے کے بعد امریکی صدر نے اسکول میں پیش آئے فائرنگ کے واقعے پر بات کی۔
Leave feedback about this