تازہ ترین

9 مئی ،تمام منصوبہ سازوں کو کٹہرے میں لائینگے ، آرمی چیف

9 مئی ،تمام منصوبہ سازوں کو کٹہرے میں لائینگے ، آرمی چیف

آرمی چیف نے کہا ہے کہ نو مئی کو مشتعل افراد ، اس پر اکسانے اور عمل کرنیوالوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائینگے ، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کورہیڈ کوارٹر پشار کا دورہ کیا جہاں انہیں موجودہ سکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشتگردی کی جاری کوششوں پر بریفنگ دی گئی ۔آرمی چیف نے کور کے افسران سے خطاب کیا اور کہا کہ ہم امن اور استحکام کی اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔آرمی چیف کا قومی سلامتی کو درپیش خطرات پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ امن و استحکام کے عمل کو خرات کرنیوالوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہوگی ، پاک افواج تنصیبات کے تقدس کی خلاف ورزی کی مزید کسی کوشش کوبرداشت نہیں کریگی ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image