9 مئی کے ملزمان کے کیس فوجی عدالتوں میں چلانے کی رپورٹس سے آگاہ ہیں ، امریکا دنیا Roze News
دنیا

9 مئی کے ملزمان کے کیس فوجی عدالتوں میں چلانے کی رپورٹس سے آگاہ ہیں ، امریکا

9 مئی کے ملزمان کے کیس فوجی عدالتوں میں چلانے کی رپورٹس سے آگاہ ہیں ، امریکا

9 مئی کے ملزمان کے کیس فوجی عدالتوں میں چلانے کی رپورٹس سے آگاہ ہیں ، امریکا

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملزنے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں مبینہ طورپر ملوث شہریوں کے کیس فوجی عدالتوں میںچلانے کی رپورٹس سے آگاہ ہیں ۔ امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملز نے اپنے ایک بیا ن میں کہا کہ پاکستانی حکا م سے کہتے ہیں کہ آئین کے مطابق سب کیلئے جمہوری اقدار اور قانون کی حکمرانی کی عزت کریں ۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق ، جمہوریت ، صحافیوں کی سکیورٹی اور قانون کی پاسداری پر اعلیٰ پاکستانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں ۔روسی تیل کی خریداری کے سوال کا جواب دیئے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملز نے کہا کہ واضح کرتے آئے ہیں کہ ہر ملک کو اپنی توانائی کی ضروریات کے مطابق فیصلہ کرنا ہے۔

Exit mobile version