پی ٹی آئی کے بانی نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے 9 مئی کو گرفتار کیا گیا پھر بھی میرے خلاف مقدمات بنائے گئے۔9 مئی کو پی ٹی آئی کے بانی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں کی۔سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے بانی اور شاہ محمود قریشی کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔پی ٹی آئی کے بانی شاہ محمود قریشی کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔9 مئی کے مقدمات کے تفتیشی افسران نے چالان عدالت میں جمع کرا دیئے ہیں۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی۔
9 مئی کو گرفتار تھا ، پھر بھی مجھ پر مقدمات بنا دیئے گئے بانی ، پی ٹی آئی کا جج سے مکالمہ

9 مئی کو گرفتار تھا ، پھر بھی مجھ پر مقدمات بنا دیئے گئے بانی ، پی ٹی آئی کا جج سے مکالمہ