تازہ ترین

9 مئی واقعات میں ملوث افراد کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا: پاک فوج

9 مئی واقعات میں ملوث افراد کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا: پاک فوج

اسلام آباد:ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے برسلز میں کوئی انٹرویو نہیں دیا، آرمی چیف نے تحریک انصاف سے مصالحت کا کوئی ذکر نہیں کیا۔
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے واضح کیا کہ نو مئی کرنے اور منصوبہ سازوں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا، صحافی نے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نو مئی جیسے انتشار پر لوگوں کو معافی مانگنی چاہئے، یہ فوج نہیں بلکہ ریاست پاکستان کے خلاف سازش تھی، معافی سے قانونی عمل رک نہیں سکتا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image