پاکستان

9 مئی جلائو گھیرائو مقدمات ، عمران خان کے وکیل کو دلائل کیلئے آخری موقع

9 مئی جلائو گھیرائو مقدمات ، عمران خان کے وکیل کو دلائل کیلئے آخری موقع

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلا گھیرا کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی چیئرمین عمران خان کے وکیل کو دلائل کے لیے آخری موقع دے دیا۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی جلا گھیرا کے مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی جج منظر علی گل نے ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت اے ٹی سی جج نے استفسارر کیا کہ درخواست گزار کے وکیل کدھر ہیں دلائل دیں جس پر جونیئر وکیل نے جواب دیا کہ سینئر وکیل اسلام آباد میں ہیں۔اے ٹی سی جج منظر علی گل نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ وہ تو روز اسلام آباد ہوتے ہیں، بہت ہو گیا، اب دلائل مکمل کریں۔بعدازاں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کے وکیل کو ضمانت کی درخواستوں پر دلائل کے لیے آخری موقع دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت جمعہ 8 نومبر تک ملتوی کردی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image