فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں ملک کی عسکری قیادت نے مطالبہ کیا کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں، مجرموں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت 83ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف افسران اور پاک فوج کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، ملک کی حفاظت پر مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا جب کہ فورم میں افغانستان کی سرحد پار سے مسلسل خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ . بلکہ تحفظات کا اظہار بھی کیا۔
9 مئی کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا لازم ہے ، فارمیشن کمانڈر ز

9 مئی کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا لازم ہے ، فارمیشن کمانڈر ز