9 مئی کے شرپسندوں اور دہشتگردوں میں کوئی فرق نہیں ،وزیراعظم تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

9 مئی کے شرپسندوں اور دہشتگردوں میں کوئی فرق نہیں ،وزیراعظم

9 مئی کے شرپسندوں اور دہشتگردوں میں کوئی فرق نہیں ،وزیراعظم

9 مئی کے شرپسندوں اور دہشتگردوں میں کوئی فرق نہیں ،وزیراعظم

پشاور : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نو مئی کے شرپسندوں اور دہشتگردوں میں کوئی فرق نہیںلہذا انہیں سزا ضرور ملے گی ۔وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور میں ریڈیو پاکستان کی عمارت کا دورہ کیا جہاں ڈی جی ریڈیو پاکستان نے انہیں 9 مئی کے حوالے سے بریفنگ دی ۔اس موقع پر تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہ اکہ ریڈیو پاکستان پشاور کی اسی عمارت سے 14 اگست 1947 کو آزادی کی صدائیں بلند ہوئیں اور مملکت خدادادکی آزادی کا علان کیا ۔شہباز شریف نے کہا کہ نو اور دس مئی کو دلخرا ش واقعات نے پاکستان عوام کو رنجیدہ کیا تاریخی اور قومی ورثے کو جلا دینا کہاں کی حب الوطنی ہے ؟ چاغی کی یادگار کو بھی راکھ بنادیاگیا ، قومیں اپنی تاریخی ورثے اور شناخت کی حفاظت کرتی ہیں ، لیکن یہاں جلادیا گیا۔

Exit mobile version