پیرس: نوواک جوکووچ نے 377 ہفتے بطور نمبرون پلیئر بن کر اسٹیفی گراف کا ریکارڈ برابر کردیا۔ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے 377 ہفتے بطور نمبرون پلیئر بن کر سابق جرمن اسٹار اسٹیفی گراف کا ریکارڈ برابر کرلیا۔ مزید ایک ہفتے نمبرون رہنے پر ان سے آگے بڑھ جائیں گے۔گزشتہ روز جاری رینکنگ میں سربیئن اسٹار کی حکمرانی برقرار رہی، ڈینئیل میڈویڈوف ٹاپ 10 میں واپس آگئے، 3 درجے بہتری نے انھیں آٹھویں نمبر پر پہنچادیا۔جینک سینرنے 2 قدم آگے بڑھ کر 12 ویں پوزیشن پالی، ایلکاریز بدستور دوسرے، اسٹیفانوس تیسرے، کیپسر رووڈ چوتھے اور آندرے روبیلوف پانچویں نمبر پر برقرار رہے، نڈال چھٹی پوزیشن پرہیں۔
377 ہفتے نمبر ون، نوواک جوکووچ نے اسٹیفی گراف کا ریکارڈ برابر کردیا

377 ہفتے نمبر ون، نوواک جوکووچ نے اسٹیفی گراف کا ریکارڈ برابر کردیا