تازہ ترین

26 نومبر احتجاج کے 2 مقدمات میں بشری بی بی کی ضمانت میں توسیع

26 نومبر احتجاج کے 2 مقدمات میں بشری بی بی کی ضمانت میں توسیع

اسلام آباد:انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج پر درج دو مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی ضمانت میں توسیع کر دی۔انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، وکیل انصر کیانی اور شمسہ کیانی ایڈووکیٹ نے بشری بی بی کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی۔عدالت نے بشری بی بی کو شامل تفتیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ بشری بی بی کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ اورکراچی کمپنی میں دو مقدمات درج ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image