پاکستان تازہ ترین

21 اراکینِ پنجاب اسمبلی نے صوبائی وزراء کی حیثیت سے گورنر ہاؤس میں حلف اٹھا لیا

پنجاب اسمبلی کے 21 اراکین نے صوبائی وزراء کی حیثیت سے گورنر ہاؤس میں حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے صوبائی کابینہ سے حلف لیا, تقریبِ حلف برداری میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی بھی شریک ہوئے۔

صوبائی وزراء کی حیثیت سے حلف اٹھانے والوں میں میاں اسلم اقبال، علی عباس شاہ، محسن لغاری، تیمور ملک، راجہ بشارت، راجہ یاسر ہمایوں، انصر مجید نیازی، منیب سلطان چیمہ اور سردار شہاب الدین شامل ہیں۔

ان کے ساتھ مراد راس، ڈاکٹر یاسمین راشد، خرم شہزاد، ہاشم ڈوگر، سردار آصف نکئی، علی افضل ساہی، نوابزادہ منصور علی خان، حسین گردیزی، غضنفر عباس چھینہ، لطیف نذر، حسنین دریشک اور محمود الرشید نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image