لاہور:صوبہ پنجاب کی تاریخ میں سال2022کو سیاسی کشمکش رسہ کسی اور کھنچاتانی کا سال قرار دیا جارہ ہے2022حکمران جماعت اور اپوزیشن جماعتوں کو حکمران بننے کا بھی سال رہا ہے۔تاریخ میں پہلی مرتبہ اس صوبے میں ایک سال کے اندر3وزرائے اعلیٰ،ایک سپیکر اور ڈپٹی سپیکر تبدیل ہوئے۔وزیر اعلیٰ اور سپیکر وڈپٹی سپیکر کی کرسی کیلئے ن لیگ اپنے اتحادیوں اور پی ٹی آئی اپنے اتحادیوں کے ساتھ میوزیکل چیئر کا کھل کھیلتی رہی جو دسمبر2022ء کے آخری ایام تک چلتا رہا اور آج بھی جاری ہے۔گورنر پنجاب کی طرف سے اعتماد کا ووٹ لینے پر وزیر اعلیٰ پرویز الًہی کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا مگر چند گھنٹے کے بعد ہائی کورٹ کے کے حکم پر بحال کردیا گیا۔
2022میں پنجاب اسمبلی کے3وزیر اعلیٰ،ایک سپیکروڈپٹی سپیکر تبدیل ہوئے

قومی اسمبلی: انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024کثرت رائے سے منظور