آر پی او ملتان کا کہنا ہے کہ ملتان میں 2 نوجوانوں کافائرنگ سے قتل پولیس ملازمین کا ذاتی فعل تھا جس کا سخت حساب لیاجائیگا۔جاری کیے گئے بیان میں آر پی او ملتان کا کہنا ہے کہ ملتان میں پولیس کی فائرنگ سے دو نوجوانوں کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جاں بحق نوجوانوں کے والدین سے تعزیت کرتے ہیں ۔آر پی او ملتان نے یہ بھی کہا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائیگا ۔ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے ۔

Leave feedback about this