پی ٹی آئی کے بانی اور بشریٰ بی بی پر 19 کروڑ پاو¿نڈز کے ریفرنس میں آج فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کریں گے۔عدت میں نکاح کیس کی سماعت بھی آج اڈیالہ جیل میں ہوگی جس میں گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے۔بانی پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں وکیل صفائی کی جگہ دو سرکاری وکلا کی تقرری اور توشہ خانہ نیب کیس میں دفاع کا حق ختم کرنے کے خلاف درخواستوں کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔
190 ملین پاﺅنڈ ریفرنس ، آج بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان

190 ملین پاﺅنڈ ریفرنس ، آج بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان