یہ رات مجھے گرفتار کرنا چاہتے تھے،میں ادھر ادھر ہوگیا،شیخ رشید پاکستان Roze News
پاکستان

یہ رات مجھے گرفتار کرنا چاہتے تھے،میں ادھر ادھر ہوگیا،شیخ رشید

متروکہ وقف املاک بورڈ نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو طلب کرلیا،نوٹس جاری

متروکہ وقف املاک بورڈ نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو طلب کرلیا،نوٹس جاری

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ رات مجھے گرفتار کرنا چاہتے تھے،میں ادھر ادھر ہوگیا۔یہ لال حویلی ہماری ملکیت ہے،معاملے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کررہے ہیں۔ متروکہ وقف املاک راولپنڈی کی جانب سے شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کے دو یونٹس سیل کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے شیخ رشید کہا کہ متروکہ وقف ا ملاک بورڈ کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں،بہانہ بنا کر انہوں نے حویلی کو سیل کیا ہے۔انہو ں نے کہا میں حویلی میں موجود نہیں تھا اسلام آباد میں تھا،لال حویلی کو مکمل طورپر سیل کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر لال حویلی ہماری ذاتی ملکیت نہیں تو ہمیں چوک پر لٹکا دیا جائے۔یہ چاہتے ہیں کہ لوگوں کی توجہ ہٹائی جائے۔شیخ رشید نے کہا کہ یہ اب بدمعاشی پر اتر گئے ہیں،اگر لال حویلی ہماری ملکیت نہیں تو ہمیں نااہل کیا جائے۔

Exit mobile version