دنیا

یوکرائن کے شہر ‘خیرسون’ میں میزائل حملہ، 4 افراد ہلاک، 3 زخمی

یوکرائن کے شہر ‘خیرسون’ میں ایک میزائل حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

حال ہی میں روس میں ضم ہونے والے یوکرائن کے 4 علاقوں میں سے ایک خیرسون میں فوج کشی کے خلاف مزاحمت جاری ہے، جس کی وجہ سے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ان علاقوں میں مارشل لاء نافذ کرنے اعلان بھی کیا تھا، تاہم مارشل لاء کے نفاذ کے اعلان کے باجود یوکرائن کے حامیوں کی جانب سے مزاحمت جاری ہے اور ایک میزائل حملے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

روسی اہلکاروں نے الزام عائد کیا کہ یہ حملہ یوکرائنی فوج نے دریائے دنیپرو کے پل کو پار کرنے واے شہریوں پر کیا، روس کے خیرسون پر قبضے، جبری الحاق اور مارشل لاء نافذ کرنے کے بعد سے شہری بڑی تعداد میں نقل مکانی کر رہے ہیں، اور روسی فوج اور ان کے حمایت یافتہ باغیوں نے شہر کے خارجی و داخلی راستوں پر نفری اور گشت پہلے سے بڑھا دیا ہے۔

اُدھر یوکرائن نے اپنے چار علاقوں کے روس کے ساتھ جبری الحاق کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی سرزمین واپس لینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، یوکرائنی فوج نے ان علاقوں میں روسی فوجیوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image