وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملازمین کا یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے فیصلے کے خلاف دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کا کہنا ہے کہ اگر آج حکومت نے کوئی فیصلہ نہ کیا تو ڈی چوک جا کر دھرنا دیں گے۔یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین نے یہ بھی کہا ہے کہ جب تک یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا فیصلہ واپس نہیں لیا جاتا احتجاج جاری رہے گا۔واضح رے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔