یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلروں سمیت 9 ملزمان گرفتار پاکستان Roze News
پاکستان

یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلروں سمیت 9 ملزمان گرفتار

گوجرانوالہ:فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)گوجرانوالہ زون نے یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلروں سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے کارروائی کر کے ملزمان کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا، ملزمان کی شناخت محمد شفیق، عظمت علی، خضر حیات، مرزا سکندر، محمد نواز، شاہد امین، شہزاد یوسف، ظفر اقبال، اسد عباس کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزمان میں یونان اور لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر بھی شامل ہیں۔ یونان کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ ایجنٹ ظفر اقبال کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم معصوم بچوں کے اغوا اور بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پایا گیا جسے منڈی بہاالدین سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے کمسن بچے کو اٹلی براستہ لیبیا بھجوانے کے نام پر 19 لاکھ روپے اور 2300 یورو ہتھیائے، سفر کے دوران یونان کے ساحل پر کشتی کو حادثہ پیش آیا اور بچے کی موت واقع ہوئی۔

Exit mobile version