امریکا نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی کارروائی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاکہ یروشلم میں تشدد آمیز مناظر پر تشویش ہے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ اسرائیل اور فلسطینی حکام سے رابطے میں ہے ۔ ویدانت پٹیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسجد اقصیٰ حملے پر اسرائیل اور امریکی حکام میں کوئی خصوصی بات نہیں ہوئی ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے اسرائیلی نے گذشتہ دنوں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نمازیوں پرحملہ کیا تھا ، جس میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے تھے ۔ اسرائیلی فورسز نے ساڑھے تین سو سے زائد فلسطینیوں کو حراست میں بھی لے لیا تھا۔
یروشلم میں تشد د آمیز مناظر پر تشویش ہے ، امریکہ

یروشلم میں تشد د آمیز مناظر پر تشویش ہے ، امریکہ