بھارتی جیل میں قید حریت رہنما یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطان نے آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کیا۔یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطان کا کہنا تھا کہ ان کے والد جدوجہد کی ایک علامت ہیں۔رضیہ سلطان نے کہا کہ یاسین ملک نے کشمیر کی آزادی کیلئے اپنی صحت اور فیملی سیت سب کچھ قربان دیا۔انہوں نے بھارتی وزاعظم نریندر مودی کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ نے میرے والد کو غیر قانونی طورپر پابندسلاسل رکھا ہوا ہے ۔رضیہ سلطان کا کہنا تھا کہ والد کو کچھ ہوا تو ذمہ دار مودی ہونگے ۔ یاسین ملک کی بیٹی نے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں سے اپنے والد کی رہائی کوممکن بنانے کا مطالبہ بھی کیا ۔
Leave feedback about this