ہنی سنگھ:عرفی جاوید کی کس خوبی سے متاثر ہیں؟ انٹرٹینمنٹ Roze News
انٹرٹینمنٹ

ہنی سنگھ:عرفی جاوید کی کس خوبی سے متاثر ہیں؟

ہنی سنگھ:عرفی جاوید کی کس خوبی سے متاثر ہیں؟

ہنی سنگھ:عرفی جاوید کی کس خوبی سے متاثر ہیں؟

بھارتی ریئلٹی شو بگ باس(او ٹی ٹی)میں شامل اداکارہ عرفی جاوید اپنے بے باک اور عجیب وغریب ملبوسات کی وجہ سے اکثر ہی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔بھارتی گلوکارہ ہنی سنگ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں عرفی جاوید کے اس بے باک انداز کی تعریف کی ہے۔انہوں نے عرفی جاوید کے بارے میں کہا کہ میں اس بچی سے بہت پیار کرتا ہوں یہ بہت نڈر اور بہادر ہے اپنی زندگی اپنے طریقے سے گزارنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا میرے خیال میں ہمارے ملک کی تمام لڑکیوں کو اس بچی سے اپنے طریقے سے زندگی گزارنے کا ہنر سیکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کہ جو کچھ بھی آپ کے ذہن میں ہے،آپ وہ سب کچھ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے بے خوف ہوکرکریں،اور اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کا تعلق کس مذہب،ذات یا خاندان سے ہے۔

Exit mobile version