پاکستان

ہنگامہ آرائی میں ملوث وزیراعظم کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل پہنچ دیاگیا

ہنگامہ آرائی میں ملوث وزیراعظم کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل پہنچ دیاگیا

راولپنڈی :ہنگامہ آرائی میں ملوث 40 سالہ وزیراعظم کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل پہنچ دیاگیا ،تفصیلات کے مطابق عمران خان کی گرفتاری پر ہنگامے اور تو ڑ پھوڑ میں ملوث چالیس سالہ وزیراعظم ولد اللہ رکھا کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ڈی سی کے مطابق نقص امن وامان کے تحت وزیراعظم کو پندرہ دن کیلئے نظر بند کیاگیا ہے ۔ ڈی سی کے حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ چالیس سالہ وزیراعظم ولد اللہ رکھا کو فوری نظر بند کیاجائے ورنہ یہ راولپنڈی کا امن تباہ کرسکتا ہے ۔وزیر اعظم ولد اللہ رکھا میلسی ضلع وہاڑی کا سکونتی ہے اور راولپنڈی میں عارضی طورپر قیام پزیر تھا سٹی پولیس نے سی پی او کے حکم پر وزیراعظم کو گرفتار کیا اور نظر بند ی آرڈرز سمیت جیل بھیج دیا ، وزیر اعظم کے بھائی نے وزیراعظم کی نظر بندی ہائی کورٹ میں چیلنج کردی ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image