ہم سب کچھ بن چکے ہیں ، مگر اچھے پاکستانی نہیں بن سکے ، گورنر سندھ پاکستان Roze News
پاکستان

ہم سب کچھ بن چکے ہیں ، مگر اچھے پاکستانی نہیں بن سکے ، گورنر سندھ

ہم سب کچھ بن چکے ہیں ، مگر اچھے پاکستانی نہیں بن سکے ، گورنر سندھ

ہم سب کچھ بن چکے ہیں ، مگر اچھے پاکستانی نہیں بن سکے ، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ہم سب کچھ بن چکے ہیں ، مگر اچھے پاکستانی نہیں بن سکے ۔کامران ٹیسوری نے وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ مزار قائد پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی ۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ قوم کو دل کی گہرائیوں سے یوم آزادی مبارک ہو، جس عظیم مقصد کیلئے یہ آزادی لی گئی تھی کیا ہم اس پر چل رہے ہیں ؟گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ دیکھنا ہوگا ہم نے اپنی قوم کو کہاں لاکھڑا کیا ہم قومیتیوں میں بٹ گئے جس کی وجہ مسائل سے دوچار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ امید ہے نگراں وزیراعظم سبکو ساتھ لیکر چلیں گے ۔کامران ٹیسوری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نمائش پر 6 بجے ملکر قومی ترانہ پڑھیں گے ۔

Exit mobile version