اسلام آباد: وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ الیکشن سے کوئی نہیں بھاگ رہا ہمیں کوئی بھی آئین کا درس نہ دے ، ہر کسی کو قانون کے مطابق اپنا مقدمہ پیش کرنے کا حق ہے ۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں سپریم کورٹ میں پنجاب اور کے پی کے انتخابات کے التوا کیس سے متعلق جاری سماعت پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ملک میں الگ الگ الیکشن ہونے سے بحرانی کیفیت بنتی ہے جو بھی فیصلہ ہو اس سے عدلیہ کی ساکھ برقرار رہنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ اب صورتحال متنازع ہوتی جارہی ہے اب جو صورتحال ہے اس میں عدم اعتماد ہوگا۔ شیری رحمان نے کہا کہ کوئی نہیں چاہتا کہ اعلیٰ عدالتوں کو متنازع کیاجائے ، ایک ہی پارٹی کو فریق بنایا گیا ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جج کے فیصلے پر مل بیٹھ کر سوچیں گے کیاکرنا ہے ایک فرد واحد کا حکم یہاں راج نہیں کرسکتا۔
Leave feedback about this