انقلاب لانے کا اعلان ،ہمیں مارنے والے خود مرنے کیلئے تیار رہے ،گولی کا جواب گولی سے دیں گے۔ علی امین گنڈاپور تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

انقلاب لانے کا اعلان ،ہمیں مارنے والے خود مرنے کیلئے تیار رہے ،گولی کا جواب گولی سے دیں گے۔ علی امین گنڈاپور

گنڈاپور کو 16 جنوری تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

گنڈاپور کو 16 جنوری تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے باضابطہ انقلاب کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب کے بغیر ہمارے پاس کوئی حل نہیں، آخری وارننگ ہے، تمام اداروں کو پیغام ہے کہ سیاسی فیصلے سیاسی لوگوں کو کرنے دیں۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ ہمیں مارے گا تو وہ مرنے کے لئے تیار رہے۔ گزشتہ روز ہم پر شیلنگ کی گئی اور گولیاں برسائی گئیں، پنجاب پولیس کے اہلکار پھنس گئے تھے لیکن ہم نے انہیں چھوڑ دیا تھا، اس کے بعد اگر ہم پر گولی چلائی گئی تو ہم گولی کا جواب گولی سے دیں گے۔ ہم پر اگر ایک گولی چلائی گئی تو ہم دس گولیاں چلائیں گے، اگر ہم پر شیلنگ کی گئی تو جواب میں شیلنگ کی جائیگی۔ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ ہمیں مارے گا تو وہ مرنے کیلئے تیار رہے، آج باقاعدہ انقلاب کا اعلان کر رہا ہوں، انقلاب کے بغیراس وقت ہمارے پاس کوئی حل نہیں، تمام قبائل ہماری پارٹی میں ہیں، قبائل جرگہ کریں اور متحد ہوں۔

Exit mobile version