پشاور:وزیر اعلی خیبرپختونخوا سردارعلی امین گنڈا پور نے پشاور میں کانٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت میں امن و امان کی صورتحال بہترہوئی، سی ٹی ڈی نے ہزاروں دہشتگرد کارروائیاں ناکام بنائیں، پراسیکیوشن بہترکام کررہی ہیانھیں سلام پیش کرتا ہوں۔اپیکس کمیٹی مین وزیراعظم نے کہا تھا سی ٹی ڈی فعال نہیں ہے، وزیراعظم کو غلط معلومات ملی ہیں،سی ٹی ڈی مستحکم ادارہ ہے۔
صوبے میں سی ٹی ڈی کے 16 اسٹیشنز فعال ہیں، سی ٹی ڈی نے ہزاروں دہشت گرد کارروائیاں ناکام بنائیں۔ہم نے ابھی پراسکیوشن پر کام شروع کردیا ہے، پرسکیوشن بہتر کام کر رہی ہے ان کو سلام پیش کرتا ہوں، آئندہ ہفتے پراسکیوشن میں اور لوگوں کو بھی لارہے ہیں۔سی ٹی ڈی میں زیرحراست ملزمان کے لیے خصوصی سیل تیار کیے ہیں، زیرحراست ملزمان کی اصلاح بہت ضروری ہے۔
وزیر اعلیٰنے کہاکہ سی ٹی ڈی کو کل مزید ایک ارب روپے جاری کیے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ اب ہمیں فرانزک کے لیے پنجاب سمیت کہیں جانے کی ضرورت نہیں
سی ٹی ڈی اہلکاروں کی کٹس کا مسئلہ ہے، 300 کٹس کے لیے کل فنڈز مہیا کریں گے، 16 اسنائپرز کے لیے بھی فنڈز دے رہے ہیں،ہمارے پاس بہت لمبی سرحد ہے،ملک کے قربانیاں دیتے رہے گے۔علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ پولیس کوٹہ 5 فیصد سے بڑھا کر 12 سے زیادہ کردیا،شہدا کے لواحقین کو پلاٹس دے رہے ہیں۔