ہزارہ ایکسپریس حادثے کی ابتدائی رپورٹ ریلوے ہیڈ کوارٹر کو موصول ہوگئی ، حادثے کی جگہ لائن کوجوڑنے والی فش پلیٹس نہیں تھیں ، ابتدائی رپورٹ میں چھ افسران کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہے تین افسران کی رائے ہے کہ حادثے کی جگہ سے لائن کو جوڑنے والی فش پلیٹس مسنگ تھیں ۔انجینئرنگ اور مکینکل انجینئرنگ کے شعبے کے ذمہ داری بھی بنتی ہے ۔ٹوٹی پٹڑی کی جگہ لکڑی کا ٹکڑا لگایا گیا تھا ، حادثے کے شکار انجن کے ویل بھی خراب تھے ، تخریک کاری کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔گریڈ سولہ کے دوسرے 6 افسران نے اپنے تین افسروں کی رائے سے اتفاق نہیں کیا ، ابتدائی رپورٹ پر گریڈ 16 کے 6 افسران کے دستخط ہیں ۔
Leave feedback about this