لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے عمران خان کوملی مہلت ختم ہوگئی۔عدالت نے عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس آپریشن آج صبح 10 بجے تک روکنے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے پولیس کو مال روڈ، کینال پل، دھرم پورہ پل اور ٹھنڈی سڑک سے 500 میٹر پیچھے رہنے کی ہدایت کی تھی جبکہ پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار نہ کرنے کی استدعا مسترد کردی تھی۔زمان پارک کے قریب پانچ اضلا ع کی پولیس اور ینجرز کی سات کمپنیاں الرٹ ہیں اور نئی ہدایات کی منتظر ہیں۔ادھر پولیس کے پیچھے ہٹنے کے بعد کارکن پہلے سے بڑی تعدا د میں جمع ہوگئے عمران خان کے گھر کے قریب کھلے میدان میں خیمے لگالیے گئے ڈنڈوں کنچوں اور غلیوں کا بڑا ذخیرہ بھی جمع کرلیا۔زمان پارک میں پولیس نے عمران خان کے گھر کے باہر کنٹینرز لگادیئے ہیں جبکہ عمران خان کے گھر کی جانب آنیوالے راستوں پر کارکنان کا سخت پہرہ ہے، کارکن ڈنڈے پکڑے گھر کے مرکزی دروازے پر بھی ڈیوٹی دے رہے ہیں۔
Leave feedback about this