ہائیکورٹ کا کل صبح دس بجے تک زمان پارک پولیس آپریشن فوری روکنے کا حکم تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

ہائیکورٹ کا کل صبح دس بجے تک زمان پارک پولیس آپریشن فوری روکنے کا حکم

high court ہائیکورٹ کا کل صبح دس بجے تک زمان پارک پولیس آپریشن فوری روکنے کا حکم

ہائیکورٹ کا کل صبح دس بجے تک زمان پارک پولیس آپریشن فوری روکنے کا حکم

اسلام آباد:ہائیکورٹ کا کل صبح دس بجے تک زمان پارک پولیس آپریشن فوری روکنے کا حکم زمان پارک میں پولیس آپریشن روکنے کیلئے فواد کی درخواست پر سماعت ہوئی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل عدالت میں پیش ہوئے۔عمران خان کے وکیل نے کہا کہ میں عمران خان کا دفاع نہیں کررہا لیکن جو زمان پارک کے باہر ہورہاہے وہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے جنگی زون بن چکا ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ عمران خان معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے یہ درخواست لاہور ہائیکورٹ میں قابل سماعت نہیں ہے۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ جو بھی اسلام آباد پولیس کی طرف سے آپریشن لیڈ کررہاہے ہم اسے بلا لیتے ہیں اس معاملے کو کسی طرح ٹھیک بھی تو کرنا ہے اگر اسلام آباد پولیس کے افسر عدالت میں پیش نہ ہوئے تو ہم انکے وارنٹ جاری کرینگے۔وقفے کے بعد آئی جی پنجاب عدالت میں پیش ہوئے تو جسٹس طارق سلیم شیخ نے ان سے کہا کہ اگر ہم ہائیکورٹ کے فیصلے تک آپریشن روک دیں تو کوئی اعتراض ہے؟آئی جی پنجاب نے جواب دیا کہ ہم عدالت کے ہر حکم پر عمل درآمد کے پابند ہیں۔ لاہو ر ہائیکورٹ نے کل صبح دس بجے تک پولیس آپریشن روکنے کا حکم دیدیا

Exit mobile version