ہائیکورٹ ، عید تک رات 1 بجے تک دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت معیشت و تجارت Roze News
معیشت و تجارت

ہائیکورٹ ، عید تک رات 1 بجے تک دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت

ہائیکورٹ ، عید تک رات 1 بجے تک دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت

ہائیکورٹ ، عید تک رات 1 بجے تک دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت

لاہور ہائیکورٹ نے عید تک رات ایک بجے تک دکانوں کو کھلا رکھنے کی اجازت دیدی ، اسموگ کے تدارک سے متعلق کیس میں عدالت نے درخت کاٹنے والوں کیخلاف مقدمات درج کرنے اور رنگ روڈ اتھارٹی کو شجرکاری سے متعلق پلان جمع کرانے کی ہدایت بھی کی ہے ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی اور عید کی وجہ سے مارکیٹس کے اوقات کا رتبدیل کردیئے اس سے پہلے عدالت نے مارکیٹس رات دس بجے بند کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ اب دکانیں رات ایک بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔عدالت نے باور کرایا کہ درختوں کی کٹائی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی اور کہا کہ امریکا میں کوئی اپنے گھر میں بھی درخت نہیں کاٹ سکتا

Exit mobile version