لیگی رہنما مصدق ملک کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتیں سب کیلئے نہیں بڑھیں ۔ایک بیان میں مصدق ملک نے کہا کہ کوئی بھی ملک مہنگی گیس خرید کرسستی فروخت نہیں کرسکتا، گیس تو مہنگی ہوگی ۔فرٹیلائزر کے کارخانوں کو ابھی بھی 200 روپے کی گیس دے رہے ہیں ، سعودی عرب ، قطر کارخانوں کو دو سے چار ڈالر کی گیس دیتا ہے ۔پاکستان میں فرٹیلائزر کے کارخانے پچاس فیصد منافع کما رہے ہیں جبکہ دنیا میں فرٹیلائزر کے کارخانے سات فیصد منافع کماتے ہیں ۔آئی ایم ایف کہتا ہے مہنگی گیس خرید کرسستی نہ بیچیں ۔
گیس کی قیمتیں سب کیلئے نہیں بڑھیں ، مصدق ملک

گیس کی قیمتیں سب کیلئے نہیں بڑھیں ، مصدق ملک