گڈگورننس اور سروس ڈلیوری کیلئے بڑے پیمانے پر اصلاحات ناگزیر: سرفراز بگٹی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

گڈگورننس اور سروس ڈلیوری کیلئے بڑے پیمانے پر اصلاحات ناگزیر: سرفراز بگٹی

گڈگورننس اور سروس ڈلیوری کیلئے بڑے پیمانے پر اصلاحات ناگزیر: سرفراز بگٹی

گڈگورننس اور سروس ڈلیوری کیلئے بڑے پیمانے پر اصلاحات ناگزیر: سرفراز بگٹی

کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ گڈ گورننس اور سروس ڈلیوری کیلئے بڑے پیمانے پر اصلاحات ناگزیر ہیں۔وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریز کا اہم اجلاس ہوا۔
میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ گڈ گورننس اور سروس ڈلیوری کیلئے بڑے پیمانے پر اصلاحات ناگزیر ہیں، اصلاحاتی ایجنڈے کو آگے بڑھائیں گے، میرٹ پر فیصلے ہماری کامیابی کی کنجی ہیں۔ترقیاتی سکیموں کی ذمہ داری متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز کی ہے، وفاقی و غیر ملکی فنڈڈ منصوبوں سمیت تمام ترقیاتی سکیموں کی مستقل مانیٹرنگ ہوگی، گزشتہ مالی سال میں وسائل کا مکمل اور شفاف استعمال ایک تاریخی کارنامہ ہے، بلوچستان میں ترقیاتی فنڈز کے بروقت استعمال نہ ہونے کا منفی تاثر ختم کیا۔
چیف منسٹر یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام نوجوانوں کے تابناک مستقبل کی بنیاد ہے، پروگرام کی کامیابی متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے، نئے مالی سال کے پہلے روز سے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد حکومتی عزم کا مظہر ہے، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹیوں کی فعالیت سے مقامی مسائل کا فوری حل ممکن ہوگا۔ہماری ہر کوشش عام آدمی کے مسائل کے حل کیلئے ہے، عوامی مسائل کے حل کے لئے فیلڈ افسران کی موجودگی ناگزیر ہے۔

Exit mobile version