تازہ ترین دنیا

گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستانی طالبہ سروج ساجد کو سفارت خانہ پاکستان الریاض کی جانب سے اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا

ریاض:(ملک ندیم شیر) سعودی گیمز مقابلوں کے ٹیبل ٹینس مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستانی طالبہ سروج ساجد کو سفارت خانہ پاکستان الریاض کی جانب سے اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔

سفارت خانہ پاکستان میں سفیر پاکستان کی جانب سے سروج ساجد کے لیے اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سروج ساجد کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئ ۔ اس موقع پر سروج ساجد کے والد اور والدہ بھی موجود تھے۔ سفیرِ پاکستان امیر خرم راٹھور نے سروج ساجد کو سعودی گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ سروج ساجد نے پاکستان کا نام روشن کر کے ایک عمدہ مثال قائم کی ہے انکا مزید کہنا تھا کہ ہم سعودی حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ پاکستانی طلبہ و طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی بھرپور مواقعے مہیا کر رہے ہیں اور سروج ساجد کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہے اور پاکستانی ہونے کے ناطے ہمیں اپنے بچوں ہر فخر ہے اور امید کرتے ہیں کہ ہمارے بچے دیار غیر میں اسی طرح اپنے وطن کا نام روشن کرتے رہیں گے۔
سروج ساجد کا اس کامیابی پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے اس کامیابی پر بہت خوشی اور فخر ہے اور اس کا کریڈٹ میرے والدین اساتذہ اور کوچز کو جاتا ہے جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا اور میں خصوصاً سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے میرے جیسے کئ اوورسیز طلبہ و طالبات کے لیے یہ موقع فراہم کیا کہ ہم اپنے ٹیلنٹ اور اچھے کھیل سے مقابلوں میں حصہ لے کر کامیاب ہوسکیں۔ اور میرا ٹارگٹ آئندہ اولیمپکس سمیت دیگر عالمی مقابلوں میں حصہ لے کر پاکستان کا نام روشن کرنا ہے۔ اور اس کے لیے میں پورے عزم اور تیاری کے ساتھ آئندہ مقابلوں کے لیے تیار ہوں اور انشاءاللہ کامیاب ہوکر پاکستان کا نام روشن کرونگی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image