اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر271اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی۔الیکشن کمیشن کے مطابق سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے سینیٹ کے21قومی اسمبلی کے 136ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔علاوہ ازیں سندھ اسمبلی کے 48،خیبرپختونخوا اسمبلی کے54اور بلوچستان اسمبلی کے 12ارکان کی رکنیت معطل کردی گئی ہے،بتایا گیا ہے کہ شوکت ترین،عبدالغفور حیدری،احمد خان،اعظم سواتی،ثانیہ نشتر اور انوار الحق کاکڑ کی سینٹ رکنیت بھی معطل کی گئی ہے جب کہ احسن اقبال،تاجر حیدر،فواد چوہدری،مراد سعید،زرتاج گل،طارق بشیرچیمہ،نوید قمر،اسد عمر اور عمر ایوب بھی رکنیت معطل کیے جانے والے ا راکین میں شامل ہیں۔ان کے علاوہ قومی اسمبلی کے معطل کیے گئے اراکین میں اسد قیصر،نور عالم خان،شہریار آفریدی،نور الحق قادری،غلام سرور خان،خواجہ آصف،محسن رانجھا،فہمیدہ مرزا،علی زیدی،شفقت محمود،کنول شوزف اور عندلیب عباس شامل ہیں۔
گوشوارے جمع نہ کروانے پر271اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل

عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ