گوانتاناموبے سے رہائی میرے لئے ”دوبارہ جنم“ ہے،ماجد خان پاکستان Roze News
پاکستان

گوانتاناموبے سے رہائی میرے لئے ”دوبارہ جنم“ ہے،ماجد خان

گوانتاناموبے سے رہائی میرے لئے ”دوبارہ جنم“ ہے،ماجد خان

گوانتاناموبے سے رہائی میرے لئے ”دوبارہ جنم“ ہے،ماجد خان

واشنگٹن:امریکا نے بدنام زمانہ گوانتاناموبے جیل میں قید پاکستانی شہری ماجد خان کو رہا کردیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ماجد خان کو گوانتانا موبے جیل سے رہائی کے بعد ا مریکی ریاست بیلائز منتقل کردیا گیا ہے۔ماجد خان کو امریکی تفتیشی ادارے سی آئی اے نے2003میں القاعدہ کے لئے کام کرنے کے ا لزام میں گرفتار کیا تھا اور انہیں 10سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔مسلمان قیدیوں پر انسانیت سز تشدد کے لئے مشہور امریکی جیل گوانتاناموبے میں قید ماجد خان نے 2021میں عدالت کو بتایا تھا کہ تفتیشی حکام سے تعاون کے باوجود انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔تفتیش کاروں کے بہیمانہ تشدد سے بچنے اور انہیں مطمئن کرنے کے لئے متعدد بار جھوٹی کہانیاں سنانا پڑیں۔امریکی حکام کے مطابق گوانتاناموبے میں اب بھی34قیدی موجود ہیں جس میں 20قیدیوں کو کسی دوسری جگہ منتقل کیے جانے کے اہل ہیں۔

 

Exit mobile version