گوادر ، طوفانی بارشیں ، متعدد علاقے زیر آب ، شہری نقل مکانی پر مجبور ۔تفصیلات ے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی موسلادھار بارش نے نظام زندگی مفلوج کردیا۔تفصیلات کے مطابق گوادر میں گزشتہ روز سے ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی، شہر میں 185 ملی میٹر تک بارش ہونے سے بیشتر علاقے پانی میں ڈوب گئے اور ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے۔ اور نہریں. سیلاب آگیا، بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا، نکاسی آب کا نظام متاثر اور شہری پھنس گئے۔بارش کے باعث کئی مکانات بھی گر گئے، بجلی کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا، جب کہ شہری نقل مکانی پر مجبور، مسلسل بارش کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کی پیش گوئی کی گئی ہے۔