پشاور:عاطف خان نینجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پارٹی میں ہر کوئی دوسرے پر ڈبل گیم کا شک کررہا ہے، بتانا چاہتا تھا جلسہ کرنا ہے یا دھرنا دینا ہے، اب کارکن مایوس ہے، علی امین گنڈا پور کے غائب ہونیسے کارکنوں کی حوصلہ شکنی ہوئی، قیادت کو واضح کرنا چاہیے تھا کہ ڈی چوک جاکر کرنا کیا ہے، لیڈرز مکس سگنلز دیں تو کارکنان کنفیوژ ہوتے ہیں۔ اڈیالہ میں ملاقات کرنے والے وہ باتیں کرتے ہیں جن کی ضرورت نہیں، ہوسکتاہے کچھ میرے ہی دوست ہوں جو دونوں کے قریب ہوں، ہوسکتا ہے دونوں میں کچھ چیلنجز کے ذریعے بات چیت چل رہی ہو۔ ڈیل ذات کے لیے ہوتی ہے اور راستہ ملک کے لیے ہوتاہے، کسی نہ کسی اسٹیج پر پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھ کر راستہ نکالنا پڑے گا، اگرکوئی پی ٹی آئی کو ختم کرنے کا سوچ رہا ہے تو یہ ختم نہیں ہوگی
Leave feedback about this