پاکستان

گنڈاپور کا ڈی چوک احتجاج پر درج مقدمے کیخلاف عدالت سے رجوع

گنڈاپور کا ڈی چوک احتجاج پر درج مقدمے کیخلاف عدالت سے رجوع

وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے ڈی چوک احتجاج پر درج مقدمے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔علی امین گنڈاپور نے حاجی اجمل خان مہمند کے ذریعے درخواست دائر کی ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ڈی چوک احتجاج پر 26 نومبر کو درج مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کی جائیں، احتجاج کے لیے آئینی حق استعمال کیا، پولیس نے دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا۔علی امین گنڈاپور نے درخواست میں کہا ہے کہ 26 نومبر کو اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج ہوا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات کو معطل یا ایف آئی آر پر کارروائی روکی جائے، حتمی ریلیف کے طور پر تھانہ سیکریٹریٹ میں درج مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات نکالی جائیں۔ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ اور اسٹیٹ کو بذریعہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد فریق بنایا گیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image