اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کا کوئی بحران نہیں،وافر مقدار میں ذخائر موجود ہیں ناجائز منافع خوری کر کے مصنوعی قلت پیدا کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔وزیراعظم شہبازشریف کا ملک میں گندم اور آٹے کی مصنوعی قلت اور ذخیرہ اندوزوں وناجائز منافع خوری کے حوالے سے اعلیٰ سطحی ہنگامی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے ملک میں گندم کے موجودہ ذخائر کاجائزہ لیا۔اجلاس کوبتایا گیا کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں اور صوبوں کو ہدایت کی جارہی ہے کہ پاسکو کے ذخائر سے فلور ملز تک گندم کی ترسیل مزید تیز کی جائے،1.3ملین میٹر ٹن گندم درآمدی گندم کا سٹاک بھی ملک میں پہنچ گیا ہے جبکہ جنوری کے اختتام تک مزید اتنا ہی سٹاک پہنچ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ دن میں حکومت کے اقدامات کی بدولت آٹے کے400کلو کے تھیلے کی قیمت میں تقریباً1000روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
Leave feedback about this