اسلام آباد: 1800 سی سی تک کی استعمال شدہ گاڑیوں اورموبائل فونز سمیت 350 سے زائد اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کردی گئی ۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق ہوم اپلائنسز ہائی ٹیک موبائل فونز، گوشت ، مچھلی ، فروٹ ، سبزیوں ،جوتوں ،فرنیچر ، آئسکریم ، ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کردی گئی ہے ۔حکومت کی جانب سے ان اشیا پر عائد ریگو لیٹری ڈیوٹی کے جاری کردہ 2 ایس آرآوز کی معیاد 31 مارچ 2023 کو ختم ہوگئی ہے جب کہ ٹیرف پالیسی بورڈ کے چیئرمین نے ان ایس آراوز کی میعاد میں توسیع سے انکار کردیا ہے ۔ایس آر آوز کی میعاد ختم ہونے سے 350 سے زائد اشیا سستی ہوجائیں گے ، ایس آر آوز کی میعاد ختم ہونے سے بندر گاہوں پر پھنسی ہوئی 600 سے زائد گاڑیوں کی کلیئرنس میں بھی مدد ملے گی ۔
Leave feedback about this