گالف کلب کی کھربوں کی زمین کا کرایہ صرف 5000 روپے ہے: خواجہ آصف پاکستان Roze News
پاکستان

گالف کلب کی کھربوں کی زمین کا کرایہ صرف 5000 روپے ہے: خواجہ آصف

گالف کلب کی کھربوں کی زمین کا کرایہ صرف 5000 روپے ہے: خواجہ آصف

گالف کلب کی کھربوں کی زمین کا کرایہ صرف 5000 روپے ہے: خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ گالف کلب کی کھربوں کی زمین ہے اور حکومت کا کرایہ صرف 5000 روپے ہے۔یہ بات وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی ایم ایف کے ایک بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے بتائی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 200 گالف کلب اربوں ڈالرز کی سرکاری زمین پر بنے ہیں۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا ہے کہ ایک کلب اور گالف کورس کھربوں کی زمین پر قائم ہے اور حکومت کا کرایہ صرف 5000 روپے ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ غریب کے گھر اور بستیوں پر حکومت بلڈوزر چلا دیتی ہے، ایسے معاشرے تباہ ہو جاتے ہیں۔واضح رہے کہ ایک ویب سائٹ پر آئی ایم ایف کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے شیئر کیا گیا ہے کہ پاکستان میں 200 گالف کلب سرکاری خرچے پر چل رہے ہیں، جس پر خواجہ آصف نے تبصرہ کیا ہے۔

Exit mobile version