کے پی میں شہید فوجی جوانوں کی نمازجنازہ میں پی ٹی آئی کا کوئی رہنما شریک نہیں ہوا، خواجہ آصف تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

کے پی میں شہید فوجی جوانوں کی نمازجنازہ میں پی ٹی آئی کا کوئی رہنما شریک نہیں ہوا، خواجہ آصف

کے پی میں شہید فوجی جوانوں کی نمازجنازہ میں پی ٹی آئی کا کوئی رہنما شریک نہیں ہوا، خواجہ آصف

کے پی میں شہید فوجی جوانوں کی نمازجنازہ میں پی ٹی آئی کا کوئی رہنما شریک نہیں ہوا، خواجہ آصف

اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 12 جری جوانوں کی نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کوئی رہنما شریک نہیں ہوا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ آج کے پی میں افغانستان سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں نے ہمارے 12 جری جوان شہید کیے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے جنازوں میں سول اور فوجی قیادت نے شرکت کی جبکہ وزیراعلیٰ کے پی سمیت پی ٹی آئی لیڈر شپ کا کوئی بھی رکن شریک نہیں ہوا۔خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف اس جنگ میں کس کے ساتھ ہے، کیا وہ ہمارے جوان بیٹوں کے بھارتی اسپانسرڈ قاتلوں کے ساتھ ہے یا وطن عزیز پر قربان ہونے والوں کے ساتھ ہے۔

Exit mobile version