”کے الیکٹرک“گھریلو صارفین کیلئے بجلی3.21فی یونٹ مہنگی ہوگئی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

”کے الیکٹرک“گھریلو صارفین کیلئے بجلی3.21فی یونٹ مہنگی ہوگئی

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے”کے الیکٹرک“ کے گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 3.21روپے فی یونٹ اضافہ کردیا۔وفاقی حکومت نے زرعی ٹیوب ویلوں کے لئے بجلی کے نرخوڈ میں 3.60روپے فی یونٹ سبسڈی دینے کی منظوری دے دی تاہم اس کے ساتھ”کے الیکٹرک“ کے گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 3.21فی یونٹ اضافہ کردیا۔یہ فیصلے گزشتہ روز کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے جس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کی۔ای سی سی نے انسانی ساختہ کپڑے پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کی بھی منظوری دی جبکہ عام انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو15ارب روپے دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

Exit mobile version