لاہور: کینیڈا و امریکا کے فضائی سفر پر ڈھائی لاکھ روپے ڈیوٹی عائد کردی گئی۔حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبات پر عمل درآمد کرتے ہوئے مختلف ممالک کے فرسٹ اور بزنس کلاس ایئر ٹکٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی۔ایئر لائنز ایسوسی ایشن کے مطابق کینیڈا اور امریکا کیلیے ایف ای ڈی 2 لاکھ 50 ہزاراور یورپ کیلیے ڈیڑھ لاکھ روپے ایف ای ڈی وصول کی جائے گی۔ فار ایسٹ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، پیسیفک آئس لینڈ کیلیے ایف ای ڈی ڈیڑھ لاکھ روپے ہوگی۔