کینیڈا کی رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی حالیہ صورتحال کی وجہ سے کینیڈا میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی ذہنی صحت متاثر ہورہی ہے ۔ایوان پارلیمنٹ میں لی ٹیلررائے نے کہا ہے کہ پاکستانی کینیڈینز پاکستان میں اپنے عزیز واقارب کی سلامتی کے حوالے سے فکر مند ہیں ۔رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ کینیڈا اور اس کے اتحادیوں کو پاکستان میں انسانی حقوق کی حفاظت کو یقینی بنانا چاہیے ۔