دنیا

کینیڈا ، ہر دیپ کے بعد ایک سکھ رہنما کی جان کو خطرہ

کینیڈا ، ہر دیپ کے بعد ایک سکھ رہنما کی جان کو خطرہ

کیا بھارتی حکومت کینیڈا میں مقیم خالصتان تحریک کے سرکردہ افراد کی جان کی دشمن بن گئی ؟ کینیڈین میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہر دیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد ایک اور سکھ رہنما کو قانون نافذ کرنیوالے اہلکاروں نے خبردار کیا تھا کہ اس کی جان کو بھی خطرہ ہے ۔خبردار کرنا فرض ہے کہ عنوان سے ایک دستاویز گورمیت سنگھ تور کو بھیج گئی جو خالصتان کے حامی گروپ سکھ فارجسٹس نے پبلک کردی ہے ۔گورمیت سنگھ تور نے تصدیق کی ہے کہ سرے پولیس کی نیشنل سکیورٹی انفورسمنٹ ٹیم 24 اگست کو رات ساڑھے گیارہ جے اس کے گھر آئی اور اسے خبردار کیاتھا۔پولیس کو ایک سے زائد ذرائع سے تصدیق ہوئی ہے کہ اس کی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے تاہم خطرے کی تمام تر تفصیلات سے آگاہ نہیں کیاگیا تھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image