مسلم لیگی رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو جیل میں ہر طرح کی سہولت میسر ہے،کیا کسی اور مجرم کو جیل میں دیسی مرغ کھلایا جاتا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاویدلطیف نے کہا کہ کیا جیل کے کسی دوسرے قیدی کے پاس اتنی سہولتیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تمام ادارے ایک پیج پر ہیں۔قوم پہلے تمہارے کرتوتوں سے آگاہ نہیں تھی آج آگاہ ہے ،کیا پاکپتن کے لوگ ان چیزوں کو بھول سکتے ہیں۔میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ہاتھ پاو¿ں باندھ کر ہمیں آئی ایم ایف کے سامنے پھینک دیا گیا تھا۔16ماہ کے دوران بڑی مشکل سے ہم اس بحران سے نکلے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے آزاد اور منصفانہ الیکشن ہی ملک کے مسائل کا واحد حل ہے۔
Leave feedback about this