اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہے کہ ہر قسم کی رکاوٹ کے باوجود عوام اتنی بڑی تعداد میں مینار پاکستان آئے۔آج میں بتاؤنگا کہ کس طرح ملک کو اس دلدل سے نکالنا ہے۔مینار پاکستان پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کیا قوم مانے گی کہ عمران خان دہشگرد ہے، میرے خلاف قتل، توہین مذہب، غداری کا کیس ہے،لیول پلینگ فیلڈ کا مطلب یہ نہیں کہ عمران خان کے ہاتھ باندھ دو، میرے اوپر کیسز کی سینچری تو ہوگئی ہے اب ڈیڑھ سو پر جارہاہوں مجھ پر دہشتگرد ی کے 40 کیسز ہیں۔حقیقی آزادی تب آئیگی جب قانون کی بالادستی ہوگی، پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں لیکن قانون نہیں ۃے جس میں ملک قانون کی حکمرانی نہیں اس کی قسمت میں تباہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک سازش کے تحت ہماری حکومت گرائی گئی، سازش کے تحت ہماری ملک پر جرائم پیشہ کو مسلط کیاگیا۔
Leave feedback about this